وانا (مانند نیوز) ضلع لوئر جنوبی وزیرستان میں وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن کی دن رات محنت سے اب وزیرستان بدل رہا ہے ضلع لوئر جنوبی وزیرستان میں ہفتہ کے روز وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن (واوا) کی جانب سے” ماس انرولمنٹ کمپین مارچ ” کے نام سے تعلیمی آگاہی واک کا اہتمام کیا جبکہ ایک تاریخی ریلی نکالی، جس میں ڈی سی ناصر خان، ضلعی انتظامیہ افسران، طلباء، طالبات، قبائلی عمائدین، سیاسی اتحاد، مقامی حکومتوں کے نمائندے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کیں، ریلی شرکاء کا ایک ہی نعرہ تھا ” کہ ہر بچہ اور ہر بچی سکول میں اچھا”، اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ اس آگاہی واک کا بینای مقصد تعلیم سے محروم بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا ہے، کیونکہ تمام مسائل کا واحد حل تعلیم ہے۔ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بھر پور کوشش کرہی ہے کہ جو تعلیمی اداے غیر فعال ہیں انکو فعال کرینگے جہاں اساتذہ ڈیوٹی نہیں دینگے انکو ڈیوٹی کا پابند بناجا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی بچوں کی تعلیم کے بغیر ناممکن ہے، آئے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں اور وزیرستان کو خوشحال بنائیں۔ وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ نے کہا کہ اگر حکومت غیر فعال سرکاری تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، اور والدین یہ فرض سمجھیں، کہ وہ ہر صورت میں اپنے بچوں کو سکول میں بھیجیں گے، تو اس سے نہ صرف علاقے کی رخ بدل جائے گی بلکہ یہ ترقی وخوشحالی کی نوید لیکر آئے گی۔صدر نے کہا کہ وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن نے یہ پکا تہیہ کر رکھا ہے، کہ آنیوالے پانچ سالوں میں لوئر جنوبی وزیرستان کا کوئی بچہ اور بچی تعلیم کے حصول سے محروم نہ ہو، صدر رحمت اللہ نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے ساتھ دیا تو لوئر وزیرستان میں کوئی بچی اور بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہیگا۔