پشاور (مانند نیوز) میئر پشاور حاجی زبیرعلی نے کہاہے کہ خواجہ سراء معاشرے کامظلوم طبقہ ہے ٗانکو معاشر ے کا مفید شہری بنانے میں اپناکردار اداکرینگے اورانکوبرسرروزگار لانے کیلئے انکو بیوٹی پارلر ٗ دستکاری سینٹر ٗکوکنگ ٗ ٹیلرنگ بیوٹی پارلر اور دیگر شعبوں میں باقاعدہ ٹریننگ دی جائیگی اور انکو سرکاری ملازمت بھی دی جائیگی اس حوالے سے گذشتہ روز خواجہ سر ا ء رہنما بلا ل عرف ثوبیہ خان نے میئر پشاور حاجی زبیر علی سے ملاقات کیں اور خواجہ سراؤں کے مسائل بارے انکو کو آگاہ کیا جس پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ اس سلسلے میں خواجہ سراؤں کے دونوں گروپس کو بلاکر انکے ساتھ باقاعدہ میٹنگز کئے جائیں اور ایک لائحہ عمل بنایا جائے اور انکوباہمی مشاورت سے انکے مسائل حل کئے جائینگے اس سلسلے میں انہوں نے ایک کمیٹی بنائی جس میں چیئرمین عمران نوید ٗ نور غلام ٗ شاہ فیصل ودیگر اور کیپٹل میٹروپولیٹن کے افسران شریک ہوں اور انکے مسائل کا حل نکالا جائے جس پر گذشتہ روز چیئرمین عمران نوید کی سربراہی میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں چیئرمین نور غلام اور ایک گروپس کے خواجہ سراؤں نے شرکت کیں جس پر انہوں نے بتایاکہ ہمیں روزگار دیا جائے اور ہمیں سیکیورٹی خدشات بھی ہیں ہمیں تحفظ چاہیے ٗمسجد اور امام کی بھی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے جنازہ پڑھانے میں بھی ہمیں مشکلات پیش آتی ہے ٗ جس پر کمیٹی نے انکے تمام مطالبات سنیں جبکہ دوسرے گروپس کے ساتھ بھی میٹنگ ہوگی جس پر اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ ہم آپکے تمام تحفظات دورکرینگے ا ور آپکو باقاعدہ برسر روزگاربھی کرینگے جس پر آپ لوگوں کو اقبال پلازہ چھوڑناہوگا۔ جس پر خواجہ سرا گروپ نے کیپٹل میٹروپولیٹن حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے