چترال (مانند نیوز)ضلع لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگیا۔ فل پروف سکیورٹی میں پانچ روزہ پولیو مہم 11 مارچ سے 16 مارچ تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر ضلع ہذا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے عوام الناس سے التماس کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس سٹیشن یا ضلعی انتظامیہ کو بروقت دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ پولیو مہم کو کامیاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکے۔۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے