دیر (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان نے عوام الناس کے لئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری روکنے کی غرض سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے زیر نگرانی رمضان پرائیس مانیٹرنگ ڈیسک قائم کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ محمد سہیل خان کے زیر نگرانی ثمرباغ بازار میں رمضان پرائیس مانیٹرنگ ڈیسک قائم کی گئی ہیں۔ سب ڈویژن ثمرباغ کے لوگ سرکاری ریٹس پر اشیاء خوردونوش کی فروخت، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، نا قص خوراک کی فروخت کے حوالے سے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک میں موقع پر اپنا شکایت درج کرسکتے ہیں۔ ضلع بھرمیں مختلف بازاروں میں شکایات ڈیسک قائم کرکے عملہ تعینات کردیاہے۔اس کے علاوہ ہر بازار میں پرائس مانیٹرنگ ٹیمز بھی تعینات کردی گئی ہیں جو کہ بازاروں میں سرکاری ریٹس پر اشیاء خوردونوش کی فروخت۔ ناجائز منافع خوری۔ ذخیرہ اندوزی، نا قص خوراک کی فروخت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو رپورٹنگ کریں گے۔ جبکہ شہری اپنی شکایات یا آن لائن مرستیال ایپ اور پاکستان سیٹیزن پورٹل پر بھی در ج کرسکتے ہیں اور مذکورہ شکایت درج ہوتے ہی آن لان سسٹم کے ذریعے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ دیر پائین کو موصول ہوگی جس پر فوری کارروائی کی جائیگی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے