اسلام آباد (مانند نیوز)حرمین شریفین اتھارٹی میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہتری لائے گا۔شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سال گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ زائرین کی آمد متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین عبادت میں زیادہ وقت گزاریں، فوٹو گرافی میں مصروف نہ ہوں دوسری جانب شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی رمضان کی آمد پر مملکت کے شہریوں اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ مظالم رکوائے۔شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطین کیلئے محفوظ امدادی راہداریاں کھولنے کی ذمہ داری پوری کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے