پشاور(مانند نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے زیر صدارت محکمہ انرجی اینڈ پاور کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ نے مساجد اور عبادت گاہوں کی سولرائزیشن کے منصوبے میں دینی مدرسوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور متعلقہ حکام کو بندوبستی اور ضم اضلاع کے دینی مدارس کو سولرائزیشن منصوبے میں شامل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1000 سے 1500 رجسٹرڈ دینی مدرسوں کو منصوبے میں شامل کیا جائے۔ اس منصوبے میں تمام اضلاع سے مدرسوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ مدرسوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلباء رہائش پذیر ہوتے ہیں۔ ان کی سہولیات کے لئے مدرسوں کو شمسی توانائی فراہم کرنا ضروری ہے۔متعلقہ حکام کی جانب سے محکمے کے ترقیاتی منصوبوں، انتظامی و مالی معاملات اور دیگر امور پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ پیڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی جلد سے جلد عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پن بجلی کے جاری منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائی جائے۔ منصوبے مقررہ مدت تک مکمل نہ کرنے والے ٹھیکے داروں پر جرمانے عائد کیے جائیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے ترجیحات کا تعین کیا جائے۔ صوبے کے لئے آمدن کا ذریعہ بننے والے منصوبوں کی تکمیل کو پہلی ترجیح دی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے