اسلام آباد(مانند نیوز)صدارت کا منصب سنبھالنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا۔گارڈ آف آنر کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر آصف زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کیلئے بگھی میں تشریف لائے،مسلح افواج کے دستوں نے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا،صدرمملکت سے صدہائوس کے سٹاف کا تعارف بھی کرایا گیا۔تقریب میں بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور بھٹو بھی شریک ہوئے۔