پشاور(پریس ریلیز) میئر پشاو ر حاجی زبیر علی نے کہاہے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر عوامی نمائند گان کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ برکات کا مہینہ ہے اس مہینے میں عوام کی خدمت کی جائے تاکہ اللہ تعالی ہم سے راضی ہوں انہوں نے تاجر برادری اور تمام کاروباری طبقے سے اپیل کیں کہ وہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سے پرہیز کریں سے پرہیز کریں اور عوام کو سرکاری نرخ کے مطابق اشیائے خودرنو ش فراہم کریں تاکہ غریب لوگوں کے دسترخوان پر بھی اللہ کی نعمتیں موجود ہوں اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ احسن افطاری اور سحری کر سکے