اسلام آباد(مانند نیوز)ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں پہلا روزہ 12 مارچ 2024 بروز منگل ہوگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مختلف مقامات سے رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک میں چاند نظر آنیکی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اکثر مقامات پر موسم ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر صاف تھا۔انہوں نے بتایا کہ لاہور، سوات، دیر اور پشاور سمیت مختلف شہروں سے رویت ہلال کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان المبارک 1445 ہجری 12 مارچ 2024 کو ہوگا۔چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشار میں ہوا، اس کے علاوہ اسلام آباد، کراچی اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سپارکو، موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ پیر کوپاکستان میں چاند نظر آنے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے