ایبٹ آباد (مانند نیوز)گرلز خیبر میڈیکل کالج پشاور کی ہونہارطالبہ ڈاکٹر مانوش صالح کوایم بی بی ایس میں دوران تعلیم 12 شعبوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر 17 گولڈ میڈلز کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔یہ گولڈ میڈلز خیبر پختونخواہ کے گورنر حاجی غلام علی نے گرلز خیبر میڈیکل کالج پشاور کے کانووکیشن کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مانوش صالح کو پیش کیے۔ مانوش صالح نے کالج کے تعلیمی سال 2014-15 سے2019-20 میں دوران تعلیم ایم بی بی ایس کے12 شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ان شعبوں میں بائیو کمیسٹری،فزیالو جی،فارنسک میڈیسن، جنرل پیتھالوجی،کمیونٹی میڈیسن۔ای این ٹی،ارتھامالوجی،سپیشل پتھالوجی،میڈیسن، پیڈز،سرجری اور فارماکالوجی کے علاوہ سیکنڈ، تھرڈ،فورتھ اور ففتھ اور فائنل پروفیشن امتحانات میں پہلی پوزیشن اور بیسٹ گریجویٹ برائے تعلیمی سال2019۔یاد رہے اسہونہار طلبہ کا تعلق ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں نواشہر سے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے