ہزارہ (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام کی زیر صدا رت ضلع ایبٹ آباد کے انتظامی افسران کا اجلاس پیر کے روز کمشنر ہاؤس ایبٹ آباد کے کانفرس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں شہر میں قائم تجاویزات، غیر قانونی پارکنگ وغیرہ اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال، ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمر خان، تحصیل میئر ایبٹ آباد سراد شجاع نبی،تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیر شیر خان، اے سی ایبٹ آباد و حویلیاں، ٹی ایم او ایبٹ آباد و حویلیاں، کنٹورنمنٹ بورڈ کے عہدران، واسا کے عہدراں، ایوان تجارت کے عہدراں، وکلاء اور صحافی بھی موجودتھے۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی جانب سے بذریعہ پریزنٹیشن شہر بھر میں قائم تجاویزات، غیر قانونی پارکنگ، اڈوں وغیرہ کی نشان دہی کروائی جس پر کمشنر ہزارہ نے شہر بھر سے تجاوزات،غیر قانونی پارکنگ غیر قانونی اڈوں کے خا مے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی فہرست کے مطابق فراہمی اور ٹریفک کنٹرول کے حوالے سے ٹیمیں تشکیل دیں جن کا کام شہر بھر سے غیر قانونی تجاویزات اور پارکنگ کا خاتمہ کرنا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کر ناہوگا۔ان ٹیموں میں اسسٹنٹ کمشنر ز، ٹی ایم اے سٹاف، پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران کو شامل کیا گیا۔کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام کی جانب سے جملہ محکمہ جات کو ایبٹ آباد بھر سے تجاویزات وغیرہ کے خاتمے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا اور کہا کہ ایک ماہ بعد میں خود آپ لوگوں کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے