پبی (مانند نیوز) نومنتخب حکومت سرکاری ملازمین کے پنشن کا پرانا طریقہ کار بحال کیا جائے۔موجودہ پی ٹی آئی کے حکومت کے ایک وزیر تیمور جھگڑا نے ملازمین کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا تھا۔جو ملازمین کے بدعاوں نے لے ڈوبا۔اور الیکشن میں ھار گئے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ پی ٹی آئی کے سابق دؤر حکومت میں شامل تیمور جھگڑا صوبائی وزیر نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کا پنشن کموٹیشن کا کالا قانون پاس کرکے ملازمین کو زندہ درگور کردیا۔افسوس تو یہ ھے۔کہ باقی تینوں صوبوں میں یہ پریکٹس نہیں ھے۔وہ ریٹائرمنٹ پر پورا پنشن لیتے ھیں۔ملازمین نے خیبرپختونخوا میں تین بار پی ٹی آئی کی حکومت برسر اقتدار لاء۔لیکن اس نے پہلی فرصت میں ملازمین کے پنشن کموٹیشن پر کٹ لگا کر اپنے صوبے کے ملازمین کی کمر توڑدی۔اگر نومنتخب حکومت نے سرکاری ملازمین کے پنشن کموٹیشن میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا۔تو پشاور اسمبلی کے سامنے غیرمعینہ مدت دھرنا دیا جائے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے