پبی (مانند نیوز) منشیات سے پاک نوشہرہ ہمارا عزم ہے معاشرے کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔غیر قانونی اسلحہ،ہوائی فائرنگ جیسے جرائم کی روک تھام پر کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔اپنی کارکردگی بہتر بناکر عوام کو پر سکون ماحول فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کا انچارج چوکیات کے ساتھ میٹنگ کیدوران احکامات جاری تفصیلات کے مطابق۔ضلع بھر میں قائم پولیس چوکیات۔بارہ بانڈہ،ٹاون،خویشگی،پیر سباق، مغلکی،زیارت کاکا صاحب، عجب باغ، ڈاگئی، پشتونگڑی،طارق آباد کے انچارج کے ساتھ کارکردگی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے تمام چوکیات کے انچارج کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ منشیات سے پاک نوشہرہ ہمارا عزم ہے اور اس عزم کی تکمیل کو شرمندہ تعبیر کرنا آپ کی اولین ڈیوٹی ہونی چاہیے کیونکہ معاشرے کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔منشیات ہی کی وجہ سے معاشرے میں دیگر جرائم پنپتے ہیں۔غیر قانونی اسلحہ،ہوائی فائرنگ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہونگے ایک آندھی گولی سے کسی بھی بے گناہ کی جان جاسکتی ہے۔اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں۔چوکیات میں آنے والے سائیلین کی داد رسی ترجیحی بنیادوں پر کریں اور خاص طور پر خواتین اور بزرگ شہریوں کی.