ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر ایڈیشنل اے سی بٹ خیلہ ہ نور نواز نے رمضان کی آمد سے پہلے پہلے بٹ خیلہ، تھانہ اور پل چوکی بازاروں کا معائنہ کیا۔ مختلف آشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس کے علاؤہ تھانہ ہسپتال میں فری رمضان دسترخوان کا بھی معائنہ کیا۔ رمضان سے متعلق شکایات موصول ہونے کے لئے منعقدہ کمپلینٹ سیل کا بھی وزٹ کیا گیا جہاں پر لوگ اپنے شکایات درج کر سکتے ہیں۔اسی طرح ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کی جانب سے بٹ خیلہ، درگئی، سخاکوٹ اور تھانہ بازار میں شکایات/ مانیٹرنگ ڈیسک کا قیام کیا گیا ہے،جس کا مقصد عوام کو آشیائے خوردونوش حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر میسر کرنا ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے گزارش کی ہے کہ جو بھی دوکاندار چیزوں کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ پر بیچتا ہے تو اس دکاندار کو مانیٹرنگ ڈسک کو ڈائریکٹ یا دیئے گئے نمبروں پر رپورٹ کریں تاکہ اس کے خلاف فورا قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے