جمرود(مانند نیوز)گزشتہ آٹھ ماہ پہلے سی ٹی ڈی پشاور نے ہمارے گھروں پر چھاپہ کے دوران ہمارے پانچ بیٹوں کوگرفتارکرکے غائب کئے ہیں جو تاحال عدالت کو پیش نہیں کئے گئے ہیں۔والدین ضلع خیبر تحصل جمرود علاقہ غنڈی کوکی خیل سکندرخیل کے مشران حاجی نیاز مین شاہ،پیر محمد،لعل خان اور عارف شاہ نے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی پشاور پولیس نے 5 اگست2023 کی رات 2 بجے علاقہ غنڈی سکندر خیل میں ہمارے گھر وں پر چھاپہ مار کر ہمارے پانچ بیٹوں حسین شاہ ولد نیاز مین شاہ، مفتی سید شاہ ولد پیر محمد،مولاناعبد العزیز ولد تاج محمد،مولانا یار ولی ولد گل ولی،رائیس خان ولد لعل خان کو اُٹھا کر لے گئے ہیں لیکن تاحال ان کا کوئی پتا نہیں چلا ہیں جبکہ اس سے نو سال پہلے رحیم اللہ ولد پیر محمد کو بھی گرفتار کر کے غائب کرچکے ہیں متعلقہ اداروں کے چکر لگا لگاکر عاجز آچکے ہیں۔،انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے بیٹے گناہگار ہیں تو عدالت کے سامنے پیش کئے جائیں اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ان خاندان کے ایک شادی شدہ جوان رحیم اللہ ولد پیر محمد گزشتہ 9 سال سے غائب کیا گیا ہے جسکو ابھی تک عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا ہے جوکہ سراسرظلم اور ناانصافی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ، آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ،سی سی پی اوپشاور،کورکمانڈر پشاور،ڈی پی او خیبر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھ انصاف کیا جائے۔