پبی (مانند نیوز)جامعہ مدینۃ العلوم صافی آباد میرہ جلوزئی تحصیل پبی ضلع نوشہرہ میں تقریب بسلسلہ ختم القرآن حفظ القرآن و مشکوہ شریف وچادر پوشی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا مفتی یار محمد فاروقی خطیب وامام تبلیغی مرکز چارسدہ،شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد قاسم مہتم جامعہ ابوہریرہ نوشہرہ تھے اس با بر کت محفل میں علماء کرام سمیت بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی مولانا مفتی یار محمد فاروقی اور مولانا محمد قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم سے روشناس کرائیں اور اپنے بچوں کو دینی مدارس میں بھیجیں جامعہ مدینۃ العلوم صافی آباد میرہ جلوزئی تحصیل پبی ضلع نوشہرہ سے تقریباً (24) ناظرہ قرآن طلباء کرام (22) ناظرہ خواں طالبات (3)حفظ القرآن(6) ختم مشکوہ شریف (8)ختم ترجمہ القرآن فارغ ہو گئے اللہ تعالیٰ ان سب کو معاشرے میں دین اسلام کے مثبت ترغیب میں کامیابی نصیب فرمائے مہتم مولانا فضل مولا امین حقانی نے کہا کہ جامعہ مدینۃ العلوم اسلام کی سر بلندی کے لئے گران قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے نائب مہتم قاری محمد اختشام فضل،ناظم تعلیمات مولانا مفتی احمد شاہ اور مولانا محمد حمزہ نعمانی نے تمام علماء کرام اور معززین علاقے کا شکریہ ادا کیا جامعہ مدینہ العلوم میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کرام میں انعامات تقسیم کئے اور آ خر میں مولانا مفتی محمد اسماعیل حقانی نے اسلام کی سر بلندی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے