(مانند نیوز)رکن صوبائی اسمبلی شفیع جان نے کوہاٹ میں منگل کے روز پناہ گاہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کوہاٹ امجد آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پناہ گاہ میں پناہ گزین سے ملاقات کی، عملے کا داخلہ رجسٹر، ایم آئی ایس ڈیش بورڈ اور دیگر فراہم کردہ سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر امجد آفریدی نے انہیں بتایا کہ شیلٹر ہوم کے پناہ گزین کو سحری و افطار کے موقع پر پورے رمضان المبارک میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔ رکن صوبائی اسمبلی شفیع جان نے پناہ گزین کے ساتھ روزہ افطار کیا اور انتظامیہ اور عملہ کی کاوشوں کو سراہا۔