(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مریضوں، تیمارداروں، مساکین اور غریب لوگوں کے لیے رمضان دستر خوان کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو محمد ریاض کے ہمراہ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں رمضان دسترخوان والی جگہ کا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے کھانے کے معیار اور انتطامات کا جائزہ لیا۔رمضان دستر خوان میں ہسپتال کے مریضوں اور مستحق افراد نے شرکت کی, ڈپٹی کمشنرنے ایم ایس ڈاکٹر وزیر خان صافی کے ہمراہ رمضان دستر خوان میں خصوصی شرکت کی اورمریضوں کے آئے ہوئے تیمارداروں کے ساتھ ایک ہی دستر خوان پر روزہ افطار کیا۔