ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈ ا پور کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند نے ضلعی کے تین ہسپتالوں میں رمضان افطار دسترخوان کا اہتمام کیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہستپال بٹ خیلہ،تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال درگئی اور تھانہ بائزی میں رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پہلے روز 280 لوگوں نے افطاری کیا اور رمضان دسترخوان کایہ سلسلہ پورے مہینے جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم سب کو اپنے ارد گرد بے سہارہ لوگوں کی ہر ممکن امداد کرنا چاہیے جس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ضلع بھرمیں ناجائز منافع خوروں،گرانفروشوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاد گرینڈ آپریشن جاری ہے۔انتظامی افسران نے مختلف کاروائیوں میں گرانفروشی کے الزام میں دکاندادروں سے 13000 روپے جرمانہ وصول کیا ہے،دو کو وارننگ جبکہ 6 کو جیل بھیج دیا گیاہے۔مانیڑنگ ڈسک میں مجموعی طور پر ضلع بھر میں 34 شکایات کا بروقت آزالہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران باقاعدگی سے سبزی منڈیوں کے دورے کر رہے ہیں جہاں سبزی اور فروٹ کی نرخوں کا تعین کر رہے ہیں۔بعد ازاں بازاروں میں سبزی فروشوں اور فروٹ فروشوں کی دکانوں میں دورے کر کے نرخنامے چیک کر رہے ہیں، خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف قانون کاروائی کر ے گی۔