جمرود (مانند نیوز)ضلع خیبرتحصیل جمرود کے این سی ٹو چیئرمین شاہدخان نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمرود تحصیل میونسپل اتھارٹی 2018 سے 2024 تک جمرود کے لئے کوئی ترقیاتی پراجیکٹ پیش نہ کر سکا ہے تحصیل کونسل کا ایک اجلاس 2022 میں اس غرض سے منعقد کیا گیا تاکہ ٹی ایم اے جمرود،جمرود تہہ بازاری اور معدنیات کی ضلع خیبر سے باہر منتقلی پر ٹیکس پوائنٹس قائم کرنے کے لئے ٹنڈرز کریں جمرود تحصیل کونسل ممبران نے صرف اس غرض سے قراداد کو باری اکثریت سے پاس کیا کہ تحصیل میونسپل اتھارٹی مالی طور پر مستحکم ہو تاکہ تحصیل میں ترقیاتی کام کریں جمرود میں پہلے سے منظور فروٹ سبزی منڈی،ٹیکسی سٹنڈز جمرود بازار اور تحصیل کے 8 ٹاؤن ایریاز میں سیوریج سسٹم،سٹریٹ لائٹس اور دیگر پروجیکٹس شروع کریں، لیکن ٹی ایم اے جمرود نے تاحال کسی قسم کی ترقیاتی پروجیکٹ شروع نہیں کیا جبکہ ٹی ایم اوز اور دیگر سٹاف نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے جنہوں نے جمرود کے مختلف جگہوں پر قبضہ مافیا سے رشوت لیکر غیر قانونی تعمیراتی نقشے پاس کئے ہیں۔اس ضمن میں تحصیل چیئرمین کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے،جسکو یا تو ہم نااہلی کہہ سکتے ہیں یا پھر ٹی ایم اے کی مار دھاڑ میں ملوث ہوناہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت،متعلقہ ادارے،نیب اورانٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ا یم اے جمرود کی کارکردگی کا نوٹس لیں اور جمرود ٹی ایم اے میں ایماندار افسران کی تعیناتی یقینی بنائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے