شانگلہ(مانندنیوز)شانگلہ کے مختلف علاقوں میں قصائیوں، دودھ فروخت کرنے والی دکانوں کا من مانی ریٹ برقرار۔ خود ساختہ ریٹوں پر گوشت کا فروخت معمولی جرمانہ ہونے کے باوجود قصائی روزہ داروں کو لوٹنے لگے۔ ٹریڈ یونین، انتظامیہ،پرائز کنٹرول کمیٹی گران فروشوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبورہیں۔ شانگلہ میں مضبوط ٹریڈ نہ ہونے کی وجہ سے یہاں سال بھراور خصوصاًرمضان المبارک میں قصائی سے لے کر دودھ فروشوں اور ریڑیو پر سامان بھیجنے والوں،ہوٹلوں کے سامنے ٹیلے لگانے والوں کا اپنا ہی راج ہوتا ہے اکثر انتظامیہ ان کے خلاف معمولی جرمانہ لگا کر معاف کر دیتی ہے جبکہ یہ لوگ یہ سارا حساب پھر روزہ داروں سے ہی نکالتے ہیں۔ اس وقت شانگلہ کے مختلف علاقوں میں قصائیوں نے من مانی ریٹ مقرر کر دی ہے،دودھ اور اشیائے خردنوں خودساختہ قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں اور انتظامیہ اس پر معمولی جرمانے لگاتی ہے جس کے بعد وہ جرمانہ دے کر اپنا وہی من پسند خود ساختہ ریٹ پر گوشت،دودھ فروخت کرتے ہیں شانگلہ میں اس کی کنٹرول کے لیے کوئی سسٹم موجود نہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ایک طرف مہنگائی تو دوسری طرف خود ساختہ ریٹ نے روزہ داروں کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے