مانسہرہ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات اور مرستیال ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں اشیاء خوردونوش کی مصنوئی گرانفروشی کو کنٹرول کرنے کیلیئے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کپٹن ریٹائرڈ بلال شا ہد راؤنے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ مانسہرہ بازار، ٹاؤ ن شپ مارکیٹ اور لاری اڈہ مارکیٹ کادورہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے دو سودکا نوں کو چیک کیاجن میں گوشت فروش، سبزی و فروٹ فروش اور اشیاء خوردونوش کی دوکانیں شا مل ہیں ڈپٹی کمشنر ما نسہرہ نے گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کی اور موقع پرپندرہ دکانداروں پر 50000/-روپے جرمانہ اور ایف آئی آر درج کر کے پابند سلاسل کیا۔