چارسدہ(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی رہائش پر جا کر ان کی اہلیہ کے انتقال فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق اسفند یار ولی خان کی رہائش پر وزیراعظم نے ان کے بیٹے اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے مرحومہ کے لئے فاتحہ پڑھی اور بلندی درجات کی دعا کی۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے خاندان سے تعزیت کی اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پروزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر سٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز امیر مقام اور سابق رکن قومی اسمبلی اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور، سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اختیار ولی بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے