پبی (مانند نیوز ) سرکاری ملازمین کی پوسٹنگ ٹرانسفر میں سیاسی مداخلت بند کیا جائے۔رولز ریگولیشن اور ٹینور مکمل ھونے کے بعد تبادلے کئے جائیں۔بصورت دیگر احتجاج کی کال دینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان اور غلام سرور نائب صدر ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نومنتخب حکومت برسر اقتدار آتے ہیں من پسند ملازمین کو سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر کر رہے ہیں۔پوسٹنگ ٹرانسفر ہر ڈیپارٹمنٹ میں ایک پالیسی اور رولز ریگولیشن کے مطابق ہوتی ہے۔لیکن نومنتخب حکومت معرض وجود میں آتے ہی پوسٹنگ ٹرانسفر سیاسی بنیادوں پر شروع کر دیتے ہیں۔جس سے نظام میں بگاڑ جاتا ہے۔ساتھ سارا سسٹم فیل ہوجاتاہے۔نومنتحب کو چاھیے کہ وہ ملازمین کے فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔پنشن کموٹیشن کے نام پر جو کالا قانون پاس کیا ہے۔ان کا خاتمہ کریں۔منسٹرز،ایم۔پی ایز کاکام اسمبلی میں قانون سازی کرنا نہ کہ کلاس فور سے لیکر آفیسر کا تبادلے کرانا۔یہ پریکٹس بند ھونا چاھئے۔اور ملک میں مہنگائی بھوک افلاس پر توجہ دینا چاہیے۔تاکہ ملک ترقی کے راہ پر گامزن ھو جائے