کوہاٹ (مانند نیوز )صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے واضح ہدایت کی روشنی میں ضلع کوہاٹ کے مختلف بازاروں میں انتظامیہ اورمحکمہ خوراک کے افسران نے مشترکہ کاروائیاں کیں اورکئی دکانداروں کو سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی گئی جبکہ مصنوعی مہنگائی سے عوام کوبچانے کیلئے قائم کردہ شکایات سیل کے ذریعے بھی عوامی شکایات کا موقع پر آزالہ کیاگیا۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے خودساختہ مہنگائی،ذخیرہ اندوزی اورملاوٹ شدہ اشیاء ئے خوردونوش کے خلاف بروقت اقدامات اٹھانے کو بھر پورپذیرائی مل رہی ہے جبکہ صارفین بھی ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔