باجوڑ (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے سرکاری ریٹ سے زائد ریٹ پر گوشت فروخت کرنے والے 14 قصابوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عنایت کلے، پھاٹک، یوسف آباد، چارمنگ سمیت مختلف بازاروں میں کاروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامے سے زائد پر گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو گرفتار کرکے نقد جرمانہ بھی کیا اور 5 دن کیلئے جیل بھی بھیج دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو بھی سرکاری نرخ سے زائد پر گوشت سمیت دیگر خوردنی اشیاء کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سرکاری ریٹ کو ہر صورت نافذ العمل کیا جائے گا تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے