اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48نشستوں پرانتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 سے 16مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ کو ہو گی جبکہ سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹر یبونل 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی فہرست 26 مارچ کو آویزاں کی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس لئے جا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کی پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی، پولنگ پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی وفاقی دارالحکومت سے ایک جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ووٹ دیں گے جبکہ صوبائی اسمبلیاں 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین نشستوں اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر ووٹ دیں گی۔