پشاور(مانند نیوز) سوشل میڈیاپر خیبرپختونخوا کے مختلف پریس کلبوں کی قانونی حیثیت بارے پوسٹ پر پشاور کے سینئر صحافی اور داؤدزئی پریس کلب کے صدر کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے اسسٹنٹ پریس رجسٹرار کی جانب سے دھمکی آمیز مراسلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل نے صحافی کی درخواست کو رٹ میں تبدیل کرتے ہوئے اسسٹنٹ پریس رجسٹرار کو عدالتی نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کی جانب سے محکمہ صنعت و حرفت خیبر پختون خوا سے حاصل معلومات تک رسائی کے قانون کے مطابق صوبے میں پریس کلبوں کی قانونی حیثیت اور رجسٹریشن کے حوالے سے خبر اپنے ذاتی فیس بُک پیچ پر شئیر کی۔ جس پر اسسٹنٹ پریس رجسٹرار نے دستاویزی ثبوت کی عدم فراہمی پر قانونی کاروائی کی دھمکی آمیز مراسلہ ارسال کردیا۔واضح رہے کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختون خوا کسی سوشل میڈیا پر پوسٹ اور خبر یا پریس کلبوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلات فراہمی پر کوئی قانونی چارہ جوئی ان کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ لہٰذا صحافی نے محکمہ کی جانب سے بھیجے گئے دھمکی آمیز مراسلے کے خلاف شکایت پشاور ہائی کورٹ کے ہیومین رائٹس سیل میں جمع کی۔ جس پر عدالت نے شکایت کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسسٹنٹ پریس رجسٹرار کے خلاف قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کے لیے تاریخ دے دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے