پشاور(مانند نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ امجد علی خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا، سیکرٹری ہاوسنگ عنبر علی نے معاون خصوصی سے انکے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں محکمہ کے مختلف منصوبوں اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، معاون خصوصی امجد علی خان نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ ہاؤسنگ کی تمام جاری سکیموں کو عملی جامہ پہنا کر مقررہ وقت میں مکمل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں بہتری لانے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے، خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیں تیسری مرتبہ بھاری مینڈیٹ سے کامیابی دلائی ہے اور ہم عوام کی امنگوں کے مطابق محکمہ میں بہتر لانے کے لئے ضروری اصلاحات کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ پر تفصیلی بریفنگ تیار کرکے چند روز میں انہیں پیش کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے