جمرود(نمائندہ مانند )خیبرپولیس نے ہمارے دوبھتیجوں اورایک رشتہ دارکو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کئے ہیں بازیاب کراکے انصاف فراہم کیا جائے۔ شیرخان خیل مشرانضلع خیبرتحصیل جمرودعلاقہ ملک آباد سے تعلق رکھنے والے ملک خاندان شیرخان خیل کے مشران محمدشیر، محمداللہ، عبدالظاہر،وزیراحمدودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4مارچ 2024بروز پیرمیرا ایک بھتیجا سابق ایس ایچ او جمرودجمشیدخان ولد صوبیدارشمشیرخان مرحوم اور ایک رشتہ دار شاہدزمان ولد رحیم خان کو کارخانوں پھاٹک کے قریب ہی سے ایس ایچ او لنڈیکوتل اکبرآفریدی اور ایس ایچ او جمرودعدنان آفریدی اور ایڈیشنل ایس ایچ اوجمرود ذوالفقار نے زبردستی گن پوائنٹ پر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کئے گئے ہیں اس واقعے کے فوراً بعد پولیس ڈیوٹی پر مامور ہیڈکانسٹبل فیاض خان ولد صوبیدارشمشیرخان مرحوم کو بھی علاقہ غاڑیزہ سے اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔ان تینوں کو اغواء کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بناکر کافی زخمی کئے ہیں۔ان تینوں کے اغواء کرنے کے بعد ایس ایچ اوعدنان جمرود،ایس ایچ اولنڈیکوتل اکبراور ایڈیشنل ایس ایچ او ذوالفقار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر پر حملہ آورہوئے۔ان کے پاس نہ لیڈی پولیس تھی اورنہ ہی وارنٹ گرفتاری تھی انہوں نے گھر کی چاردراور چاردیواری کی تقدس کو پامال کرکے معصوم بچوں،بچیوں اور خواتین کو بدترین تشددکا نشانہ بھی بنایا۔اور ان کے سروں پر بندوقیں تان کر انھیں ذہنی و جسمانی اذیت دی گئی اور ہمارے گھر سے ایک عدد موٹرسائیکل اور معصوم بچوں کی گھر کی ماہوار خرچے کی رقم بھی چراکے اپنے ساتھ لے گئے ان تینوں کے اغواء ڈڈی پی او خیبر کو بھی دی ہے ان تینوں کے خلا ف پولیس کی طرف سے جو ایف آئی آر تھانہ جمرودمیں درج کیا گیا ہے وہ گمراہ کن من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہیں کیونکہ ایف آئی آر میں بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ہیں لکھا گیا ہے لیکن جمرودپریس کلب صحافی اول شیر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے مطابق ان کو گرفتار گیا ہے۔یہ سب جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہیں ان تینوں مخلص وفرض شناس اور ایماندار پولیس اہلکاروں کو پھنسانے کے لئے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اغواء کئے گئے ہیں یہ ایک منظم مافیاں گرو ہیں جو لوگوں کو زبردستی اغوا کرکے حبس بے جا میں اپنے ذاتی ٹارچرسیلوں میں رکھ کر لوگوں سے کروڑوں روپوں کے ڈیمانڈکرتے ہیں یہ تینوں ایس ایچ اوز خیبر پولیس نے جونیئرنااہل اور کرپٹ مافیاں گرو ہیں ایڈیشنل ایس ایچ او ذوالفقار اس سے پہلے ایک کروڑ بیتالیس لاکھ روپوں کے ڈالرزسمیت ہیروئن وآئس کے کیسوں میں ملوث ہیں ہمارے بھتیجوں کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور انکی دیکھ بھال کے لئے کوئی سرپرست نہیں ہیں اسلئے ہم چیف جسٹس آف سپریم،چیف جسٹس آف ہائی کورٹ پشاور،چیف آف آرمی سٹاف، کورکمانڈرایلون کور،ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی،آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ، سی سی پی او پشاور سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بھتیجوں پولیس اہلکاران جمشیدخان،فیاض خان ولد شمشیرخان مرحوم اور رشتہ دار شاہدزمان ولد رحیم خان کو ان کی چنگل سے بازیاب کراکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔اس واقعے میں ملوث تینوں ایس ایچ اوز کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرکے ان کو نوکریوں سے برخاست کرکے معطل کیا جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے