خیبر (مانند نیوز)اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کنزیومر ڈسٹرکٹ خیبر کے زیر اہتمام صارفین کی تحفظ کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبرتحصیل جمرود باب خیبرکے مقام پر صارفین کی تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقاد زیراہتمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز کنزیومر خیبر منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریزاینڈ کنزیومرڈسٹرکٹ خیبرعرفات آفریدی، جمرود ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباس خلیل۔ ایم پی اے کے پرسنل سیکرٹری شمشیر آفریدی،انجمن تاجران جمرودصدر کاشف آفریدی و دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری اینڈ کنزیومر عرفات آفریدی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد صارفین کو کنزیومر کو رٹ کی آفادیت کے حوالے سے آگاہی دینا ہیں اور اس طرح صافین کو اشیاء خوردنوش کی خودساحتہ قیمتوں کیخلاف شکایات کنزیومر کورٹ میں جمع کرنے اور غیرمعیاری اور ناقص آشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی کنزیومر کورٹ میں کارروائی کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم ہوسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ذائدالمعیاد دوائیاں فروخت کرنے کی خلاف بھی صارفین شکایات یہاں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنزیومر کورٹ صارفین کی شکایات پر بروقت کارروائی کی پابندہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے