کرم (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل در آمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے پاراچنار بازار کا اچانک دورہ کیا۔قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم مظہر جہان، متعلقہ ڈی ایس پی اور پاراچنار شہر کے ایس ایچ او بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔انہوں نے مختلف سبزی فروشوں اورجنرل سٹورز میں صوبائی حکومت کا مقررکردہ نرخنامہ کی موجودگی اوراشیائے خوردونوش کامعائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مقامی دوکانداروں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف اور جملہ سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے فقیر قصاب کو عدم صفائی اور غیر معیاری گوشت پر وارننگ بھی جاری کردی۔ڈپٹی کمشنر کرم نے دسترخوان امام حسنؑ کا بھی دورہ کیا اور سٹاف کو فلاحی کاموں اور خصوصاً رمضان المبارک میں مسافروں اور غرباء کیلئے افطاری کا بہترین انتظامات کو بہت سراہا۔