پبی (مانند نیوز ) ایپکا نے منافع بخش اداروں کی نجکاری کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان,وفاقی حکومت اپنی شاہی پروٹوکول، بے جا اخراجات میں کمی لائیں۔حکمران اب ملک کا سوچیں،ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔نومنتحب۔وزیراعظم،چاروں وزرائے اعلیٰ اور منسٹرز اپنے پروٹوکول میں 2 گاڑیاں اور چند گارڈز رکھیں۔IMF کا غلام اور دیوالیہ ملک سینکڑوں گاڑیوں اور شاہی پروٹوکول کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پا کستان نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس اجلاس میں ھمایون خان صدر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افس،شہباز خان صدر پیلز یونٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن،جعفر خان،اقرار میڈیا کوآرڈینیٹر ایپکا،اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔مقررین نے کہا۔کہ نومنتخب حکومت اپنے شاہی پروٹوکول اور اخراجات میں کمی نہیں کرتے۔اور ملک کے منافع بخش اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں۔جس کی وجہ سے لاکھوں ملازمین بے روزگارہوجائینگے۔نومنتحب حکومت کو چاہیے۔کہ ان ادروں کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کریں۔تاکہ یہ ایک منافع بخش ادارے بن جائے۔اور ملک ترقی کے راہ پر گامزن ہو جائے۔ائے روز اداروں کی نجکاری سے ملک ترقی نہیں کرسکتے۔بلکہ مزید بگاڑ پیداہو جاتاہے۔نجکاری کرنے والے اداروں کی تنظیم نو کریں۔اور جس جگہ پر اداروں میں بگاڑ یا غلطی ہے۔ان کو ٹھیک کرنے پر نومنتخب حکومت فوکس کریں۔مقررین نے مزید کہا۔اگر نومنتخب حکومت نے منافع بخش اداروں کی نجکاری سے باز نہ ائے۔تو ملک بھر کے سرکاری ملازمین سڑکوں پرہونگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے