(مانند نیوز)قبائلی ضلع اورکزئی میں ماں کے دودھ کی افادیت و اہمیت اور بچے کے بہتر صحت اور نشوونما کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اورکزئی ڈاکٹر عدنان، بینظیر نشوونما سکیم کے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن آفیسر عصمت اللہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔واک کا مقصد ماں کے دودھ کی اہمیت افادیت کواجاگر کرنا تھا کیونکہ بچے کی بہترین نشوونما کیلئے ماں کے دودھ بہترین غذا ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ بے نظیر نشوونما سکیم کے تحت رجسٹرڈ خواتین کو حمل کے دوران اور پیدائش کے بعد بچے کو دو سال تک نشوونما کے غذا دئیے جائیں گے۔واک کے شرکاء نے ماں کی دودھ کے افادیت اور بچے کے بہتر صحت کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچے کیلئے ماں کے دودھ سے بہتر کوئی غذا نہیں۔یہ قوت کا خزانہ اور اس کا بچے کی مدافعتی نظام میں کلیدی کردار ہے. انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسیف کے تعاون سے مثبت انفرادی و سماجی رویے کے بارے میں آگاہی مہم جاری ہے جس کے حوالے سے باقاعدہ واک کیا گیا ہے ماں اور بچے کے صحت اور بہتر غذائیت کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ڈ خواتین حمل کے دوران اور بچے کے پیدائش کے بعد بچے کے بہتر صحت کیلئے بینظیر نشوونما سکیم سے رابطے میں رہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے