اورکزئی (مانند نیوز)قبائلی ضلع اورکزئی میں وام پانڑہ چیک پوسٹ پر اورکزئی سکاوٹس234 ونگ فرنٹیر کور نے کاروائی میں موٹر کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ وام پانڑہ میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران موٹرکار سے 1 عدد آر پی جی سیون بمعہ گولہ،2 کلاشنکوف بمعہ5عدد میگزین،2 پستول بمعہ2عدد میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کرکے 3 ملزمان ظاہر ولد پیر گل،احمد عباس ولد محمد شفیق اور علیم عباس ولد نامعلوم گرفتار کر لئے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ اسلحہ سنٹرل اورکزئی سے کوہاٹ سمگل کیا جارہا تھا. 234ونگ نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے