پبی (مانند نیوز) چیئرمین بورڈ اور سیکریٹری بورڈ کی ملی بھگت سے مردان تعلیمی بورڈ سے 20 بوری انسرشیٹ چوری۔مردان بورڈ میں اندھیرا نگری چوپٹ راج ہے۔ چوری شدہ انسرشیٹ میٹرک اور انٹر امتحانات میں امیر طلباء کو نقل کیلئے لاکھوں روپے رشوت لیکر استعمال ھونے کا انکشاف،مردان تعلیمی بورڈ کے کرپشن پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ مردان بورڈ کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے۔چیئرمین بورڈ فرید خٹک،سیکرٹری بورڈ انعام طورو،راشد گل ڈپٹی سیکریٹری اسٹبلشمنٹ کی ایما پر گزشتہ روز رات کے اندھیرے میں طلبا کے انسرشیٹ کی 20 بوریاں غائب کردی گئی ہے۔اور ہر بوری میں ایک ہزار انسرشیٹ کے پیپر موجوہوتے ہیں۔سٹور کے انچارج نے سیکریٹری اور بالا افسران کو چوری ھونے کی درخواست بھی دی ہے۔لیکن مذکورہ بالا تینوں افسران نے اس واقعے پر چشم پوشی اختیار کی ھے۔نومنتحب حکومت ان تینوں افسران کی کرپشن اور بورڈ میں ھونے والے بڑے پیمانے پر خوردبرد کا نوٹس لیں۔مزکورہ بالا تینوں افسران کو کرپشن کے کیسوں میں بورڈ سے ٹرانسفر کیا گیاہے۔لیکن ہائی کورٹ سے حکم امتناع حاصل کرکے کرپشن کیلئے اپنے سیٹوں پر براجمان ہیں۔مزکورہ بالا تینوں افسران نے مردان بورڈ کو کنگال کردیاہے۔خدارا مردان کے غریب طلباء اور مردان بورڈ کے خزانے پر رحم کھا کر ان افسران کے خلاف ایک اعلی سطح کی انکوائری کمیشن بیٹھا کر ان کو نوکریوں سے برطرف کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے