وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان ضلع لوئر کی تحصیل برمل علاقہ رغزائی میں اس وقت کمرے کی چھت گرگئی، جس وقت گھر والے افطاری سے فارغ ہوکر کمرے میں بیٹھے تھے، یہ واقعہ ضلع لوئر وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ علاقہ رغزائی میں افسر خان نامی شخص کے گھر میں پیش ایا، عینی شاہدین کا کہنا ہے، کہ لوگوں نے ملبے تلے سے لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا، تاہم بعد میں جائے وقوعہ پر پولیس اور ایمبولینس پہنچ گئے، لیکن اس سے قبل کمرے کی چھت تلے دبے افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں میں شیخہ فاطمہ ہسپتال شولام اور ہیڈکوارٹر ہسپتال روانہ کردیا گیا تھا، خاندان کا سربراہ افسر خان موقع ہی پر جان بحق ہوگئے، جبکہ دیگر پانچ افراد نے راستے ہی میں دم توڑ دیا، جان بحق ہونیوالوں میں خاندان کا سربراہ افسرخان، دین شفہ، عجوہ بی بی، سلطان، نسیمہ بی بی اور حلیمہ بی بی شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں نور ایاز، احمد علی، عبداللہ، عاصمہ بی بی، ناخمینہ بی بی، شانہ بی بی، عقل مینہ بی بی، رحمتہ بی بی، طارق خان اور امیر اللہ شامل ہیں، زخمی ہونیوالوں میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں، جن کو ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کردیا گیا ہے، اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں غم کا سماں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے