بٹ خیلہ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں حالیہ سخت بارش کے19 متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے مکمل گرنے والے مکان مالکان کو فی کس7لاکھ روپے اور جن گھروں کو جزوی نقصان پہنچاانھیں 3لاکھ50ہزار روپے فی کس چیکس دیئے گئے لیوی لائن ملاکنڈ میں ڈپٹی کمشنر شاہد خان مہمند ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عمر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ کے ضلعی صدر سجاد خان نے ان متاثرین بارش میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کئے دریں اثناء سجاد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکر یہ ادا کیا جنھوں نے مصیبت کی گھڑی میں ملاکنڈ کے متاثرین بارش کو اکیلا نہیں چھوڑااور انھیں فوری نقد امداد رقم فراہم کی بارشوں میں جاں بحق ایک خاتون اور تین بچوں کے لواحقین کو پہلے ہی دس دس لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جا چکی ہے۔