پبی (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد شعیب نے کہا ہے خواتین،شیر خوار بچوں و ماوں میں غزائی کمی کا خاتمہ حکومت اور اداروں کے لیے چیلنج سے کم نہیں۔چالس فیصد سے زاہد بچے اور مائیں خوراک کی کمی کے باعث وزن کی کمی اور دیگر امراض کا شکار ھو جاتے ہیں۔دنیا میں بیسووں غریب ممالک میں حاملہ مائیں و شیر خوار بچے دودھ اور دیگر توانائی کے خوراک کی کمی سے دوچار ہیں اور پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہیں۔ عوام کو مثبت انفرادی وسماجی رویے کی تبدیلی لینے کی اشد ضرورت ہے۔مثبت معاشرتی تبدیلی سے خواتین اور بچوں میں غذائیت کی کمی کے اہم مسلہ کو مثبت انداز سے اوجاگر کیاجاسکتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فس پیرپائی میں ضلع بھر سے سریک لیڈی ہیلتھ ووکر زLHWsاور LHSکے ایک روزہ سیمنار اور ووکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بینظیر نشوونما و پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر سبحان اللہ نے اگاہی سمینار خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 24 ماہ تک بچوں کے لیے ماں کا دودھ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس سے کو دور کیا جاسکتا ہے، مثبت انفرادی وسماجی رویے کی تبدیلی سمیت ماؤں اور بچوں کی عذائیت پر روشنی ڈالی، اور بینظیر نشوونما و پروگرام کے بنیادی مقصد اور ان کا حدودِ حال اور طریقہ کار پر شرکاءکو اگاہ کیا، ایک روزہ سیمنار اور ووکشاپ کے بعد مثبت انفرادی وسماجی رویے کی تبدیلی پر اگاہی واک بھی کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں شرکاءنے شرکت کی۔شراکاءنے بینرز آٹھا رکھے تھے