پشاور (مانند نیوز )کینڈین پاکستانی پختون کمیونٹی ایسوسی ایشن(CPPCA) کے وفد نے ایسوسی ایشن کے بانی رہنما فخرالاسلام طورو کی قیادت میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو سے سپیکر ہائوس میں ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان افریدی اور دیگر حکام بھی موجود تھے وفد میں کرنل جہانزیب ڈاکٹر فرمان ڈاکٹر طارق ڈاکٹر منظر ڈاکٹر اعجاز محبوب صاحب زر بادشاہ جہانزیب بھادر فہیم ٗفاروق خان طورو اور سہیل خان شامل تھے وفد نے بابر سلیم سواتی کو سپیکر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے مبارکباد پیش کی سپیکر نے وفد کو سپیکر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ مختلف دامور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفد کی طرف سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سپیکر بابر سلیم سواتی اور وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کو کینیڈا کے دورے کی دعوت دی گئی ملاقات کے بعد تخائف کا بھی تبادلہ کیا گیا صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی طرف سے سے پی پی سی اے کے وفد سپیکر ٗصوبائی وزراء اور دیگر حکام کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا