لوئر چترال (مانند نیوز)ڈی۔پی۔او آفس بلچ کے احاطے میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان, اے سی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب اور ڈی۔ایف۔او چترال عبدالمجیدنے پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ شجر کاری مہم کے دوران لوئر چترال کے تمام علاقوں میں پودے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر افسران نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد گلوبل وارمنگ سے مقابلہ کرنا ہے اور پورے پاکستان کو سرسبز شاداب کرنا ہے، درخت نا لگائے تو ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے گزاش ہے کہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور جاری شجر کاری مہم کا حصہ بن کر پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے