باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرخار محب اللہ یوسفزئی نے تحصیلدار برنگ وکیل خان کے ہمراہ پھاٹک صدیق آبادمیں بازاروں کا دورہ کیا۔بازارمیں اشیاء خورد ونوش کے قیمتیں،معیار،مقدار اور صفائی کو اچھی طرح چیک کیا۔دوران انسپکشن متعدد دوکانداروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنرخار محب اللہ یوسفزئی نے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے اویزاہ کرنے اور اسکے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔