پشاور( مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے معروف ریڈیو آرجے اجمل شاہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ریڈیو پیغام مردان کی مقبول پشتو پروگرام ”پیغام رمضان“’ کی خصوصی نشریات امن و محبت اور یگانگت کے پیغام کو مسلسل پھیلار ہی ہیں۔پروگرام میں معروف علمائے دین، غذائی ماہرین اور ڈاکٹرز باقاعدگی سے رمضان نشریات میں شرکت کر رہے ہیں اور روزوں سے متعلق امور پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔اجمل شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مسلمانوں پر روحانی اور ثقافتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔یہ وقت زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنے، اجتماعات کرنے، اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور اللہ سے تعلق جوڑنے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ تلاوت کلام پاک کا ترجمہ ”پیغام رمضان“ نشریات کا باقاعدہ حصہ ہے۔