تخت بھائی (مانند نیوز) گراں فروشوں کے خلاف ضلع اور تحصیل انتظامیہ مکمل طورپر ناکام چھاپوں اور جرمانوں کے باوجود منافع خوروں نے چھریاں مزید تیز کر دی ہے جبکہ تخت بھائی گردنواح کے یوٹیلٹی سٹوروں میں ضرورت زندگی کی اشیاء و خورد ونوش نایاب مہنگائی کے اس بدترین دور میں شہری ایک ایک کلو گھی اور چینی کے حصول کے لئے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں یوٹیلٹی سٹوروں کے سامنے شہریوں کے لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہے تخت بھائی کے شہریوں نے مرکزی اور صوبائی حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے رمضان المبارک میں تاجر وں کی خود ساختہ مہنگائی کے وجہ سے شہری پریشان جبکہ انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور انتظامیہ قصائیوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے تحصیل تخت بھائی کے تمام سرکاری یوٹیلٹی سٹوروں میں ضرورت زندگی کی اشیاء و خورد ونوش ناپید ہو چکی ہے تخت بھائی کے سٹی سٹور کے علاوہ شیرگڑھ،لوندخوڑ،ہاتھیان،جلالہ، جھنڈئی،ساڑوشاہ،ٹکر فضل اباد کے یوٹیلٹی سٹوروں کے سامنے روزہ دار شہری صبح سویرے جمع ہو کر ایک ایک کلو چینی،گھی اور آٹے کے حصول کے لئے ذلیل وخوار ہو رہے ہیں تخت بھائی کے شہریوں کا مرکزی اور صوبائی حکومت یوٹیلٹی سٹوروں کو اشیاء و خورد ونوش فراہمی کا پر زور مطالبہ کیا ہے