سخاکوٹ (نامہ نگار) علاقہ ہیروشاہ تحصیل درگئی ملاکنڈکے موندونی کندی کے موٹی شماران کے مشران سابق ممبرڈسٹرکٹ کونسل ملاکنڈحاجی صبرصادق کے قیادت میں دیگرمشران جس میں لعل ملوک،فدامحمد،مذمل شاہ،محمدعثمان،محب گل،شیرذادہ،دلاورخان،ضامن خان،جاویدخان،شیرعلی خان اورفدامحمدولدمحمدنوازخان کے ہمراہ درگئی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ علاقہ ہیروشاہ 4کندیوں پرمشتمل ہے اورہماراتعلق موندونی کندی سے ہے جو24موٹی شماران پرمشتمل ہے جنہوں نے متفقہ طورپرفیصلہ کیاہے کہ ہمارے کندی کے غیرمنقسم شاملات اراضی ہے وہاں پرپہاڑی اورہمواراراضی میں ہرقسم خریدوفروخت پرمکمل پابندی ہے جہاں پرعلاقہ مشران کاتحصیل درگئی عدالت میں کندی موندونی پرمشتمل موٹی شماران کاتحصیلدارعدالت میں کیس بھی زیرسماعت ہے،انہوں نے خبردارکیاکہ مذکورہ شاملات میں ہرقسم کی خریدوفروخت خواہ جنکاتعلق علاقائی ہویاغیرعلاقائی پرمکمل پابندی ہے جبکہ پہاڑی اورہموارزمینوں میں بذریعہ ایکسویٹراوربھاری مشینروں کے کام پربھی مکمل پابندی ہے اگرکسی نے اس میں کسی قسم کی مداخلت کی اورعلاقہ کے مشتعل عوام نے ان مشینریوں کوکسی قسم کانقصان پہنچایاتووہ اپنے نقصان کاخودذمہ دارہوگا۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ اراضی میں اگرکسی نے بھی اراضی خریدی ہوتوان کوچاہئیے کہ فوری طورپرمتعلقہ افرادکیساتھ رابطہ کرکے اپنارقم اورکاغذات واپس لیں بصورت دیگرعلاقے کے عوام اورمشران ان قبضہ کرنے اورانکے درمیان عام شاہراہ بناکرحصہ رسدی اراضیات قبضہ میں لیں گے۔انہوں نے کہاکہ علاقہ ہیروشاہ میں شاملات کے اراضی ہائی کورٹ نے 200کنال اراضی ڈگری 2001موندونی موٹی شماران کے حق میں فیصلہ کیاہے جہاں پرتحصیل داردرگئی کیساتھ تقسیم شاملات اراضی کی کیس زیرسماعت ہے جبکہ اب کچھ عناصر اس میں اپنی من مانی کرکے غیرقانونی اورغیراخلاقی طورپرخریدوفروخت کررہے ہیں جوکہ علاقہ مشرن کوقابل قبول نہیں،یہ شاملات اراضیات ڈماموغونڈئی،تورہ غونڈئی،ہیروشاہ کنڈاو، ظریف شاہ بابا،جموبانڈہ،سرائے اوردیگرآرپارعلاقوں پرمشتمل ہے غیرمنقسم اراضی ہے اس میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے اگرکسی نے علاقہ مشران کے مرضی کے بغیرمداخلت کی توعلاقہ عوام کے ردعمل کے صورت میں مالی وجانی نقصانات کی ذمہ دارہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے