پشاور(مانند نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں‘ کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت 3089 افراد پر جرمانے عائد کئے گئے۔ آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی ہیں جہاں پر غیر رجسٹرڈ گاڈیاں چلانے‘ کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت کالے شیشے استعمال کرنے پر 1690، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے پر 1201 اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 198 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اتارے اور خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ ٹریفک عملہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معمول کے مطابق کالے شیشوں کے استعمال‘ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر پابندی عائد ہے جس کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس پشاور الرٹ ہے اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی کیونکہ قانون ہر خاص و عام کیلئے یکساں ہے جس سے کوئی مبرا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے