پشاور(مانند نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کوھدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پھل، سبزیوں اور گوشت سمیت دیگر خوردونوش اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور گراں فروشی میں ملوث عناصر پر چھاپوں میں مزید تیزی لاکر انکے خلاف گھیرا تنگ کریں انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اپنے دفتروں سے نکل کر اشیاء خوردونوش کے قیمتوں کی خود کڑی نگرانی کریں اور ھر صورت سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں ان کا کہنا تھا کہ جو بھی نہیں سدھرتا اسکے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پورے صوبے میں حکومتی مشینری پوری طرح گراں فروشوں اور ملاوٹی خوراکی اشیاء کے خلاف سرگرم عمل ہیجس کے کچھ ثمرات بازاروں میں آنا شروع ہو گیا ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نسبتاً کمی آئی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ جو بھی آفسر بلا وجہ اپنی ڈیوٹی میں غفلت یا کوتاہی میں ملوث پایا گیا اسکے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کچھ اشیائے خوردونوش کے مہنگا ہونے کے حوالے ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ بیشتر خوراکی اشیاء کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کی طرف سے کی جاتی ہے، اپنے بیان میں فوڈ اتھارٹی کی کاکردگی کے حوالے صوبائی وزیر نے کہا کہ فوڈاتھارٹی کے قیام کے مقاصد کے حصول کے لئے انکی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت سنجیدگی سے اقدامات بھی اٹھا رہی ہے، صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ملاوٹ مافیا اور خودساختہ مہنگائی والوں کا راستہ روکنا ہم سب کی مجموعی ذمہ داری ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اورمصنوعی مہنگائی اور غیر معیاری خوراکی اشیاء کو ختم کرنیکیلئے محکمہ خوراک کی جانب سے شکایات سیل نمبروں پر اطلاع دیں تاکہ بروقت محکمہ خوراک کے افسران ایسے عناصر کیخلاف کاروائی یقینی بناسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے