شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 70 ہزار سے زائد مستحقین رل گئے، الفلاح بینک کا سسٹم انتہائی ناقص ہوکر ناکارہ ہو گیا لنک پر انتہائی زیادہ رش ہونے کی وجہ سے سسٹم انتہائی ناقص ہیں۔ بی ائی ایس پی مستحقین سے کٹوتی کرنے والے 10 سے زائد ریٹیلرز کے ائی ڈیز بلاک کر کے بلیک لسٹ کر دیا گیا ریکوری بھی کر کے مستحقین کو واپس کر دی۔ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع شانگلہ سید فیرو شاہ سرگرم، مستحقین کو ان کا حق دینے کے لیے سٹاف فیلڈ میں ہے۔ کٹوتی کی نشاندہی پر بھرپور کاروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع شانگلہ میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کو مارچ کا قسط دئے جانے کا سلسلہ جاری ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع شانگلہ کے 70 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو دیا جا رہا ہے اور اب تک 50 فیصد تک مستحقین اپنے پیسے لے چکے ہیں تاہم الفلا بینک کی لنک انتہائی کمزور ہونے کی وجہ سے مستحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔ مستحقین اپنی قسط کے لیے دو، تین مرتبہ ریٹیلرز سینٹر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں اکثر خواتین قسط لیے بغیرمایوس ہو کر گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ ریٹیررز کا کہنا ہے کہ بینک الفلاح کا لنک انتہائی ناکارہ ہی ایک انٹری پر 20سے25 منٹ تک لگتے ہیں جبکہ رش زیادہ ہونے اور ماہ رمضان میں بینک اوقات کم ہونے کی وجہ سے انہیں اور مستحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔ شانگلہ میں 70 ہزار سے زیادہ مستحقین کے لیے 150 ریٹیلرز کام کر رہے ہیں شانگلہ جیسے پہاڑی علاقوں میں روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا اس وقت پیش اتا ہے جب وہ ریٹیلرز کے پاس اپنی قسط لینے کے لیے جاتی ہے اور وہاں لنک کام نہیں کرتا اور انتہائی سلو ہوتا ہے تو وہ اب اپنے واپسی کے فکر میں لگ جاتی ہے کیونکہ یہ انتہائی دو افتادہ بالائی پہاڑی علاقے ہیں اور یہاں ٹرانسپورٹ کا بھی معقول بندوبست نہیں ہوتا۔ مستحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریٹیلرز کے بجائے اس کا قسط بینک اے ٹی ایم کے ذریعے دینے کے لیے اقدامات کرے تاکہ ان کو باسانی اور فوری حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد و مل سکیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے