شانگلہ(مانند نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع شانگلہ کے ڈائریکٹر سید فیروز شاہ نے کہا ہے کہ مستحقین سے کٹوتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کٹوتی کے مرتکب ری ٹیلرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بی ائی ایس پروگرام مستحقین کے لیے ہے ان کو لوٹنے یا ان کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلع بھر میں مستحقین سے کٹنگ کے اطلاعات پر کاروائی کا سلسلہ جاری ہے شانگلہ میں اب تک 50 فیصد سے زائد مستحقین کو پیسے جاری کر چکے ہیں جبکہ دیگر کو جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔مستحقین سے کٹوتی کرنے والے 10 سے زائد ریٹیلرز کے ائی ڈیز بلاک کر کے بلیک لسٹ کر دیا گیا ریکوری بھی کر کے مستحقین کو واپس کر دی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتہائی شفافیت پر حامی مستحقین کا واحد ایسا پروگرام ہے جو ڈیجیٹل ہونے کے ساتھ ساتھ مستحق ہی بندہ اپنے پیسے لے سکتا ہے تاہم کٹوتی کے شکایات پر کاروائیاں بلا امتیاز جاری ہے۔ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع شانگلہ سید فیروز شاہ نے شانگلہ کے غیور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ریٹیلرز پر سخت نظر رکھ کے اور مستحق افراد کو ان کی حکومت کی دی کی جانب سے دی گئی رقم پورا پہنچانے کے لیے بی ائی ایس پی کے ساتھ تعاون کریں انھوں نے مستحقین سے بھی مطالبہ کیا کہ اگر کوئی ریٹیلر ان سے کوئی کٹوتی کرتا ہے تو وہ فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں ا کر اپنے شکایت کا اندراج یقینی بنائے تاکہ متعلقہ ریٹیلر کے خلاف کاروائی ہو سکے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے