سخاکوٹ(مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گوشت کی قیمت بڑھانے پر سخاکوٹ کے قصائیوں نے ہڑتال ختم کردیا۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈز کی جانب سے ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی میں مقررکردہ گوشت کی قیمت 650روپے فی کلو سے بڑھا کر 750روپے مقررکردیاگیا۔گذشتہ روزمتحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر حمید خان لالا، سینئر نائب صدر حاجی نواب خان، وی چیئرمینان ساجدحسین مشوانی، علی رحمان،انجمن قصابان کے صدر حاجی شہاہجہان اور جنرل سیکرٹری انعام اللہ تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام خان غازی اور ڈسٹرکٹ فوڈز کنٹرولر نورحیات خان سے ملاقات کی اور انکو گوشت کے ریٹ کے حوالے سے قصائیو ں کے تحفظات سے اگاہ کیاگیا اور انہیں بتایا گیا کہ 650روپے فی کلو گوشت میں انہیں خسارہ پڑرہا ہے اور اس بارے میں انجمن قصابان نے ایک تحریری درخواست بھی ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سے ڈسٹرکٹ کنٹرولر فوڈز کو فاروڈمیں کی جس میں ان سے التجا کیا گیاتھا کہ گوشت کی قیمت پر نظر ثانی کی جائے۔ ڈسٹرکٹ فوڈزکنٹرولر نور حیات نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مہمند کے درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے گوشت کی قیمت فی کلو750روپے مقرر کردی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے